کینیڈا گلوبل ٹی 20لیگ ،3قومی کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ 

Jul 19, 2024 | 23:11:PM

(24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے کینیڈا گلوبل ٹی 20لیگ کیلئے 3قومی کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی نے بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،فیصلہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، پی سی بی نے کہاکہ بابراعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی تینوں فارمیٹ کے کھلاڑی ہیں،پاکستان کو تینوں کھلاڑیوں کی خدمات درکار ہوں گی،پی سی بی نے کہاکہ افتخار احمد، محمد عامر، آصف علی، محمد نواز کو این او سی جاری  کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بادلوں کی گھن گرج اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

مزیدخبریں