( ویب ڈیسک ) لودھراں میں عید کے روز ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ گزشتہ روز لودھراں کے علاقے گیلے وال میں پیش آیا،ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو ملزم کوئی اور نہیں بلکہ متاثرہ لڑکی کا رشتے دار ہے،لڑکی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے، رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : سوناکشی سنہا کی شادی کی تقریبات کا آغاز