وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صفائی عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 3روزہ خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلی پنجاب نےعید صفائی مہم کی تمام ٹیم کو اپنے پیغام میں کہا کہ"شاباش ٹیم پنجاب، شاباش" آپ نے عوام کی مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی،شدید گرمی میں جس طرح آپ نے عوام کی خدمت کی، وہ قابل تعریف اور قابل فخر ہے۔
وزیر اعلی نے تمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت تمام افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا، منتخب نمائندوں، میڈیا اور عوام کا بھی شکریہ جنہوں نے اداروں کا ساتھ دے اس مہم کو کامیاب بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلی مریم نواز کا عید کے3 دن جاری "آپریشن کلین اپ"آج مکمل