ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی، کیویز کپتان ٹیم کی قیادت سے دستبردار

Jun 19, 2024 | 19:07:PM

( 24نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں بدترین کارکردگی کے باعث ایونٹ سے باہر ہونے پر کپتان کین ولیمسن ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیلئے کھیلنا میرے لیے قیمتی چیز ہے تاہم اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا اور ان کے ساتھ اندرون یا بیرون ملک تجربات سے لطف اندوز ہونا میرے لیے اور بھی اہم ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے  کہ جاری ٹورنامنٹ میں سپر8مرحلے میں ٹیم کی ناکامی کے بعد فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن نے بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ کنٹریکٹ کی تجدید نہیں کرینگے، دنیا کے سرفہرست بلے بازوں میں سے ایک اور ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 350 سے زائد بین الاقوامی میچوں میں حصہ لینے والے ولیمسن نیوزی لینڈ کیلئے تینوں فارمیٹس میں کھیلتے رہیں گے۔

کین ولیمسن کا فیصلہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے ایک دور کے خاتمے کی نشاندہی کرتا ہے جس نے پچھلے تین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور 2021 کے فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن ٹیم ٹائٹل سے محروم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی

مزیدخبریں