وزیر اعلیٰ پنجاب کا صفائی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا عید صفائی مہم کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے گرینڈ آپریشن شروع ہو گیا، ڈپٹی کمشنرز کی قیادت میں پورے پنجاب کی انتظامیہ سڑکوں پر نکل آئی ۔
خانیوال، ملتان، ساہیوال، گوجرانولہ، سیالکوٹ، جہلم، منڈی بہاوالدین سمیت مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے حکام نے بسوں میں کرایوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی ،
شیخوپورہ کے ڈی سی ڈاکٹر وقار، فیصل آباد کے ڈی سی عبداللہ نیر، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار، سرگودھا کے کیپٹن اورنگزیب، ڈی سی لیہ امیرا بیدار، ڈی سی بھکر علی اکبر بھنڈر کے بھی چھاپے
ٹرانسپورٹ کرایوں کی جانچ پڑتال، سواریوں سے نرخوں کے بارے میں بھی پوچھا ۔
وزیر اعلی کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عید کے بعد گھروں سے واپس آنے والے مسافروں سے زائد کرائے کی وصولی روکی جائے، ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ کے طور پر ڈپٹی کمشنرز کرایوں میں کمی کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی اور علی امین گنڈا پور میں اتفاق ہو گیا