آج رات ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی: محکمہ موسمیات

Jun 19, 2024 | 19:58:PM
آج رات ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی: محکمہ موسمیات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات اسلام آباد سمیت  خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان  کے چند شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اسلام آباد ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان ،کرم، مری ،گلیات  ، راولپنڈی ، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات،گوجرانوالہ، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، لاہور، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال ،سرگودھا ،  کشمیر اور گلگت بلتستان   میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش   کا امکان ہے۔جس کے بعد گرمی کی شدت میں بھی کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بدترین لوڈشیڈنگ ،وفاقی وزیرداخلہ سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا رابطہ