ایک ہی وقت میں 7 مردوں سے معاشقہ ، خاتون نے وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا

Jun 19, 2024 | 21:00:PM
ایک ہی وقت میں 7 مردوں سے معاشقہ ، خاتون نے وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  کولمبیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے  سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے، جن کا سارا خرچہ ان کے 7 بوائے فرینڈ اٹھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کولمبیا کے شہر برانکوائلا سے تعلق رکھنے والی خاتون لینا سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز  بن گئی ہیں  اور اس کی وجہ وہ خود نہیں بلکہ ان کے 7 بوائے فرینڈ ز ہیں جو ان کی ہر خواہش پوری کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مقامی میڈیا  کے مطابق لینا کا کہنا تھا کہ انہوں نے بزرگ مردوں کے ساتھ ہی تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں، کیونکہ ماضی میں ان کے ریلیشن شپ ناکام رہے،لینا کا بزرگ بوائے فرینڈز رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے معاشی حالات انہیں کئی بوائے فرینڈ رکھنے پر مجبور کر رہے ہیں، نوجوانوں کے ساتھ بھی ریلیشن شپ میں رہ چکی ہیں، تاہم وہ کامیاب نہ ہوئے، جس کے بعد لینا نے طے کیا کہ اب وہ صرف پنشن لینے والے افراد سے ہی تعلقات قائم کرے گی۔

 لینا کا ماننا تھا کہ بزرگ افراد اس کی جانب زیادہ مائل ہو رہے ہیں، جس کے بعد لینا نے بھی فلرٹنگ شروع کر دی، ایک وائرل ویڈیو میں لینا کا کہنا تھا کہ گزشتہ تمام تجربات کے بعد مجھے یہ اندازہ ہوا کہ بزرگ آپ کے بولنے سے قبل ہی آپ کی ہر خواہش کو پورا کرتے ہیں ،کیونکہ انہیں اس عمر میں اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی دوسری خاتون انہیں نہیں مل پائے گی، بزرگ افراد ہمیشہ خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق لینا کے بوائے فرینڈز میں کارلوس، سمن، جیسس، پابلو، مینوئیل سمیت 2 مزید افراد شامل ہیں۔ تمام بزرگ افراد پنشنرز ہیں، حیرت انگیز طور پر تمام ایک دوسرے کو جانتے بھی ہیں ،جبکہ تمام بوائے فرینڈز لینا کو لانڈری، کوکنگ، صفائی ستھرائی جیسے کاموں میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: ویب سائیٹ نے 70 سال بعد 3 بہن بھائیوں کو ملوا دیا