سٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار،ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی 

Mar 19, 2025 | 10:25:AM
سٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار،ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ   17 ہزار کی حد پر بحال  جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 364 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 365 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

  یہ بھی پڑھیں:120 کروڑ روپے سالانہ ٹیکس دینے والے امیتابھ نے اس سال کتنا پیسہ کمایا؟

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر  سٹاک ایکسچینج میں 801 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 1 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں معمولی کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر7 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔