صبور علی اور علی انصاری کے گھر بیٹی کی پیدائش،نام بھی بتادیا

کیپشن: صبورعلی اورعلی انصاری بیٹی کی پیدائش کے بعد
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبزکی مقبول جوڑی اداکار صبور علی اور اداکار علی انصاری کے گھربیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
جوڑے نے اپنے گھر آنے والی اس خوشی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کیا۔
صبور علی نے اس حوالے سے اپنی پوسٹ بتایا کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور اس کا نام سیرینا علی رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گھرکے کام بیوی کے علاوہ شوہرکوبھی آنے چاہئیں:حریم فاروق
اداکار جوڑے کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دینے کے بعد شوبز ستاروں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باددینے کے ساتھ ساتھ ان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔