بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرز ملائیشیا میں گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز )بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرز ملائیشیا میں گرفتار ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرز کا ایک گروپ ملائیشیا میں ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ ملائیشیا کی بارڈر سکیورٹی فورس نے انہیں ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی نے یہ کارروائی مکمل کی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی
کرکٹرز کو 17 مارچ کو کوالالمپور انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا، کرکٹرز نے پیناگ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کا بتایا، جس کے بعد تحقیقات میں پتہ چلا کہ ایسے کسی ٹورنامنٹ کا وجود ہی نہیں ہے۔
گروپ کے دعوے کے مطابق 21 سے 23 مارچ تک کوئی ٹورنامنٹ شیڈولڈ نہیں ہے، اس حوالے سے تمام قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔