برطانیہ میں حسن نواز ٹیکس ڈیفالٹرقرار،52 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ

Mar 19, 2025 | 15:33:PM
برطانیہ میں حسن نواز ٹیکس ڈیفالٹرقرار،52 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں 5.2ملین پاؤنڈ کا ٹیکس جرمانہ  کردیاگیا۔

برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں حسن نواز کو ’’ٹیکس ڈیفالٹر‘‘قرار دیدیا گیا،حسن نواز نے 5اپریل 2015سے 6اپریل2016تک تقریباً 9.4ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادانہیں کیا،برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نوازپر 5.2ملین پاؤنڈ کاجرمانہ عائد کردیا۔

 یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرز ملائیشیا میں گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی

قانونی ماہرین کاکہنا ہے کہ دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کاامکان موجود ہے،برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے،حسن نواز کے خلاف برطانوی حکومت نے سرکاری ویب سائٹ پر تفصیلات شیئر کردیں۔