بنوں میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

Mar 19, 2025 | 19:23:PM
بنوں میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا
کیپشن: دھماکا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بنوں میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا، دھماکے میں گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا، جانی نقصان نہیں ہوا۔

بنوں کے علاقے تھانہ ڈومیل کی حدود میں ہائی وے پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا، واقعے میں گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا، جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق موبائل گاڑی ہائی وے کی طرف جارہی تھی کہ سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکے سے پھٹ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد نامعلوم شخص نے آدھمی پل کے قریب سڑک کنارے نصب کیا تھا، جو پولیس موبائل گزرتے ہی دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، تحقیقات شروع کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی شخص کی محبت میں پاکستان چھوڑ کر جانیوالی سیما حیدر سے متعلق اہم خبر