نیشنل ٹی ٹونٹی کپ؛ اسلام آباد نے بہاولپور کوشکست دے دی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(محمدوسیم) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے گروپ میچز جاری ہے، قذافی سٹیڈیم لاہور میں اسلام آباد نے بہاولپور کو 36 رنز سے ہرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے ،شامل حسین نے 54 گیندوں پر ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 75 رنز بنائے،بہاولپور کے محمد فیضان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،جواب میں بہاولپور کی ٹیم20ویں اوور میں 130 رنز بنا کر اؤٹ ہو گئی۔
محمد جنید نے 30 اور فیضان ظفر نے 20 رنز کی اننگز کھیلی،عمیر خان نے4فرمان اللہ اور محمد ارسل شیخ نے3،3 کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلغاریہ کی ٹیم کی سابق کھلاڑی کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی جبکہ وہ حقیقت میں زندہ ہیں