ای او بی آئی کی آمدنی میں 41 فیصد اضافہ، 8 ماہ میں 50 ارب روپے کی ریکوری کی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اویس کیانی) اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن(ای او بی آئی) کی 8 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق ای او بی آئی نے8 ماہ میں 50 ارب روپے کی ریکوری کی۔
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت ای او بی آئی کی کارکردگی پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر ارشد محمود، چئیرمین ای او بی آئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آپریشنزبھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ای او بی آئی نے8 ماہ میں 50 ارب روپے کی ریکوری کی،سرمایہ کاری سے ای او بی آئی کو 54 ارب روپے کی آمدنی ہوئی، ای او بی آئی کی آمدنی میں 41 فیصد کا متاثرکن اضافہ ہوا، بریفنگ میں کہا گیا کہ ادارے نے8ماہ میں 37.5 ارب روپے پنشن کی مد میں ادا کیے، اس وقت ای او بی آئی کے مستفیدین کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزارہے،ای او بی آئی نے 8ماہ میں 65.7 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔
وفاقی وزیر نےای او بی آئی کی کارکردگی پراطمینان کااظہارِ کیاجبکہ چودھری سالک حسین کا پنشنرز کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر زوردیا۔
یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دینگے، صدر آصف زرداری