پارلیمان کی بالادستی،آئین پر عمل سے دہشتگردی سے نکلا جا سکتا ہے،محمود خان اچکزئی 

مولانا فضل الرحمن نے درپیش ملکی مسائل کا حل اتفاق اور آئین کی حکمرانی کو قرار دیا

Mar 19, 2025 | 22:22:PM
پارلیمان کی بالادستی،آئین پر عمل سے دہشتگردی سے نکلا جا سکتا ہے،محمود خان اچکزئی 
کیپشن: اسلام آبادمیں  مصطفی نواز کھوکھر کر رہائش گاہ پر اپوزیشن کے جماعتوں کا اجلاس
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی  نے کہا ہے کہ پارلیمان کی بالادستی اور آئین پر عمل سے ہی دہشتگردی اور خرابیوں سے نکلا جا سکتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں  مصطفی نواز کھوکھر کر رہائش گاہ پر اپوزیشن کے جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے افطار ڈنر کے بعد اپوزیشن جماعتوں  نےسیاسی امور پر مشاورت کی۔ 

 ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے مسائل کا حل آئین پر عمل قرار دیا،انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی اور آئین پر عمل سے ہی دہشتگردی اور خرابیوں سے نکلا جا سکتا ہے،اس موقع پرمولانا فضل الرحمن نے درپیش ملکی مسائل کا حل اتفاق اور آئین کی حکمرانی کو قرار دیا جبکہ انہوں نے کی غزہ میں اسرائیلی بربریت کی بھرپور مذمت کی۔

ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن اتحاد میں مختلف جماعتوں کی شمولیت اور اتفاق رائے پر بھی مشاورت ہوئی جبکہ اس دوران یہ بھی طے کرلیا گیا کہ کم سے کم ایسا ایجنڈا ہونا چاہیے جس پر تمام اپوزیشن اور اراکین کی رائے اکٹھی ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مینارپاکستان پرجلسہ،حکومت کا اجازت نہ دینے کا فیصلہ