ڈالر سستا، روپے کی قدر بڑھ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد اضافہ دیکھا گیا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 6 پیسے سستا ہوکر 280.21 روپے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 280.27 تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے نرخ یہ رہے، قیمت خرید 280.20 روپے اور قیمت فروخت 280.40 روپے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کی کمی سے 280.12 روپے اور قیمت فروخت 282.06 روپے پر بند ہوئی۔
یورو کے مقابلے میں روپے کی قیمت خرید میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر قیمت فروخت 15 پیسے کی کمی سے بالترتیب 305.14 روپے اور 308.27 روپے رہے۔
یو اے ای درہم کے مقابلے میں روپے کی قیمت خرید ایک پیسے اضافے سے بالترتیب 76.23 روپے اور قیمت فروخت 76.80 روپے پر مستحکم رہی۔
اوپن مارکیٹ میں کاربار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت خرید میں ایک پیسے کا اضافہ ہوا اور قیمت فروخت ایک پیسے کی کمی سے بالترتیب 74.71 اور 75.29 روپے رہی۔
یہ بھی پڑھیں:سونا پھر مہنگا؛ فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی