خیبرپختونخوا حکومت کا نئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجراء کا فیصلہ

Mar 19, 2025 | 22:31:PM
خیبرپختونخوا حکومت کا نئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجراء کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے میں ہر قسم کی لین دین اور کاروباری ادائیگیوں کیلئے یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجراء کا فیصلہ کرلیا، ’’کیش لیس خیبر پختونخوا‘‘ کے برانڈ نام سے یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کیلئےسٹریٹجی تیار کرلی گئی۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی طرف سے ادائیگی کے نئے نظام کیلئے چیف سیکریٹری کو باضابطہ مراسلہ جاری کردیا گیا، اس سسٹم کے تحت ہر قسم کے چھوٹے بڑے کاروبار اور نجی و سرکاری لین دین کیلئے آن لائن ادائیگی لازمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:روپے نے ڈالر کی پیش قدمی کو فل سٹاپ لگا دی، قیمت میں بڑی کمی

رپورٹ کے مطابق اس سسٹم پر عملدرآمد کیلئے ویلیج کونسلز کی سطح پر چھوٹے بڑے تمام دوکانوں، اسٹالز، ریڑھیوں وغیرہ کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، کیش لیس خیبرپختونخوا پروگرام کے تحت تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، پبلک ٹرانسپورٹ وغیرہ کیلئے کیو آر کوڈ آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اس سسٹم کے ذریعے صوبے میں ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، خیبرپختونخوا یہ نظام متعارف کروانے والا ملک کا پہلا صوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام سے ٹیکس کلیکشن میں بہتری آئے گی اور کاروبار دوست ماحول قائم ہوگا اور صوبے میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی