مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر ایشیاء میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی،چوہدری لطیف اکبر
آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کا حریت کانفرنس،صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

Stay tuned with 24 News HD Android App

(حاشر احسن )آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی،کشمیر کو حقینی معنوں میں تحریک آزادی کا بیس کیمپ بنانا ہو گا۔
آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر کا حریت کانفرنس، اینکرپرسنز اور سینیر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
چوہدری لطیف اکبر نے اس دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں جس قدر سیاسی و انتظامی سیٹ اپ ہے وہ تحریک آزادی کشمیر کا مرہون منت ہے،شہداء کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے،سرینگر کی جامع مسجد بند ہے اور وہاں تراویح پر پابندی ہے، ان کا کہناتھا کہ بھارت نے جعلی انتخابات کے ذریعے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی مگر اسے ناکامی ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر پر ایک ہزار سال تک جنگ کا لافانی تصور دیا،صدر آصف علی زرداری نے ملک میں مفاہمتی سیاست کو فروغ دیا،صدر آصف علی زرداری کے ویژن کے مطابق وفاقی حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں مفاہمت اور بات چیت کے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا ،چییرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ پاکستان کو سفارتی تنہائی سے نکالا ، پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو محروم طبقے کے حقوق کی ضامن ہے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کل جماعتی حریت کانفرنس کا بہت خیال رکھتی تھیں،محترمہ بے نظیر بھٹو نے حریت کانفرنس کو اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر مبصر کا درجہ دلوایا تھا، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید تحریک آزادی کی پرزور حامی تھیں اور کشمیریوں کا مقدمہ عالمی فورموں پر بلند کرتی تھیں ۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا نئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجراء کا فیصلہ