عرفی جاوید نے اپنے دانتوں سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

May 19, 2024 | 15:57:PM
عرفی جاوید نے اپنے دانتوں سے متعلق بڑا انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی متنازع اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے بُھٹّا نہ کھاپانے کی وجہ بتاتے ہوئے اپنے دانتوں سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔

عرفی جاوید اپنے فیشن سینس، باتوں اور میڈیا سے گفتگو کے سبب سوشل میڈیا پر چرچوں میں رہنے کا فن بخوبی جانتی ہیں، اگرچہ عرفی جاوید ہمیشہ اپنے نت نئے ملبوسات کے سبب شہ سرخیوں کا حصہ بنتی ہیں لیکن اس مرتبہ عرفی نے اپنے دانتوں سے متعلق حیران کن انکشاف کر کے سب کو چونکا ڈالا ہے۔

سوشل میڈیا پر عرفی جاوید کی دو ویڈیوز زیرِ گردش ہیں جن میں اداکارہ نے اپنے دانت نقلی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

زیرِ گردش ایک ویڈیو میں عرفی جاوید اپنے چہرے کو ایک ڈبل روٹی کے پیکٹ سے چھپاتی نظر آئیں جس سے قبل انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اس عجیب انداز میں اس وجہ سے بات کر رہی ہیں کیونکہ انکا دانت ٹوٹ گیا ہے۔

اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی ڈاکٹر نے بتایا کہ عرفی کے کہنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ انکے سارے دانت نقلی ہیں بلکہ اسکا مطلب ہے کہ انہوں نے اپنے سامنے کے دانتوں پر ڈینٹل وینیئرز لگوائے ہوئے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں:غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی:اداکارہ ملائیکہ ریاض

انہوں نے کہا کہ عرفی جاوید کی پرانی تصاویر دیکھی جائیں تو انکے دانتوں میں کافی فاصلہ تھا اور سامنے کا ایک دانت بھی دیگر دانتوں کی سیدھ میں نہیں تھا, لہٰذا انہوں نے اپنی مسکراہٹ کو ٹرانسفارم کرواتے ہوئے ٹریٹمنٹ لے لیا۔