(ویب ڈیسک) نوڈیرو گرڈ اسٹیشن کے قریب ہائی ٹینشن لائن کے 7 پول گر گئے جس کے بائث بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) چیف نے واقعے کو تخریب کاری قرار دیتےہوئے کہا کہ تخریب کار ٹاورکے بولٹ کھول کر سریا کاٹ کر لے گئے۔
سیپکو چیف نے بتایا کہ بولٹ کھلنے اور سریا کٹنے سے ٹاورکمزور ہوکر گر گئے۔
مزید پڑھیں: غزہ کا الشفاء ہسپتال موت کا قبرستان بن گیا، عالمی ادارہ صحت کا انخلا پر زور
پول گرنے سے نوڈیرو گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گرنے والے پولزکی مرمت اوربحالی میں 3سے 4روز لگ سکتے ہیں۔