(طیب سیف) غیر ملکی ائیر لائن کے طیارے کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پارک ہوئے پانچ سال بیت گئے، انتظامیہ نے کمپنی سے پارکنگ فیس طلب کر لی۔
بوئنگ 767 تھائی لینڈ کمپنی کی ملکیت ہے مگر 5 سال سے طیارہ استعمال میں نہیں لا گیا، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے مذکورہ تھائی کمپنی سے طیارے کی پارکنگ فیس طلب کر لی، پارکنگ فیس طیارے اصل مالیت سے بڑھنے پر کمپنی نے رابطہ نمبر ہی بند کر دیئے، کمپنی کی جانب سے رابطہ نہ ہونے پر ائیرپورٹ انتظامیہ نے عدالت سے رجوع کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی سواری عوام کی پہنچ سے باہر، قیمت میں مزید اضافہ
عدالت نے سیالکوٹ ایئرپورٹ انتظامیہ کو جہاز کی نیلامی کی اجازت دے دی، ایئرپورٹ انتظامیہ نے جہاز کی نیلامی کے لیے 12 دسمبر کا دن مقرر کر دیا، جہاز کی بولی 1.2 ملین امریکی ڈالر کی ریزرو رقم سے شروع ہو گی۔
ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق جہاز 5 سال سے لاوارث ایئرپورٹ پر کھڑا ہے، کمپنی نے دوبارہ رابطہ نہیں کیا، جہاز عسکری ایوی ایشن کے لیے استعمال ہوتا تھا، کارگو لیکر آیا واپس نہیں گیا۔