(درنایاب)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاکہناہے کہ وزارت اعلیٰ کے بعد سامنے موجودصحافیو ں کی پارٹی میں جا بیٹھوں گا،ہم اپنا کام کررہے ہیں، نئی حکومت آرہی ہے وہ باقی معاملات دیکھ لیں گے۔
انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگومحسن نقوی نے کہاکہ نشتر ٹو کا پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، نشتر ون کاایک وارڈ کی تعمیر و بحالی جاری ہے،پھر12وارڈز کی ہوگی،ملتان چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل،او پی ڈی او رایمرجنسی وارڈز کی تعمیر و بحالی کاکام آخری مراحل میں ہے،چلڈرن ہسپتال میں جدید آلات سے مزین پتھالوجی لیب قائم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال کے اولڈ بلاک کی بحالی او رتھیلے سیمیا وارڈ کے قیام کیلئے فنڈز مہیا کررہے ہیں،چلڈرن ہسپتال میں میڈیکل گیس سسٹم کی بحالی او ربہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے،چلڈرن ہسپتال ایمرجنسی کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا تھا اب اسے سٹیٹ آف دی آرٹ بنا رہے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ ہسپتالو ں کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں، جاری منصوبو ں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے،پنجاب میں صحت کی سہولتوں کےلئے کا م کررہے ہیں،دستیاب وسائل سے عوام کی خدمت کررہے ہیں،میڈیسن کا بجٹ سال کیلئے ہوتاہے اس دوران قیمتیں بڑھیں مگر بجٹ نہیں بڑھا،کم یا زیادہ ادویات مل رہی ہیں اسی میں گزارہ کررہے ہیں۔
محسن نقوی نے کہاکہ مریضوں کو بیشتر ادویات مل رہی ہے، ملتان کارڈیالوجی میں مریضوں کو زیادہ تر ادویات مل رہی ہیں،فیڈرل گورنمنٹ سے کہہ کر ادویات کی ایل سی کھلوائیں، انداز تھا قلت ہوسکتی ہے اور ہمارے مریض متاثر ہوں گے،ملتان کارڈیالوجی کا کام کئی سال رکا رہا جگہ کھنڈر بن گئی او رٹھیکیدار جا چکاتھا،انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 200بیڈ کا توسیعی پراجیکٹ مکمل ہوچکاہے، 150ان ڈور اور50 آو¿ٹ ڈور ہوں گے،ملتان میں بلوچستان اور پورے جنوبی پنجاب سے مریض آتے ہیں اورلواحقین کےلئے کوئی قیام گاہ نہیں ہوتی،ملتان کارڈیالوجی میں 154بیڈ کی سرائے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، دسمبر میں مکمل کردی جائے گی،ان کاکہناتھا کہ جب پہلی دفعہ وزٹ کیا تو سرائے کی حالت بہت خراب تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو الوداع کہنے کا سلسلہ دوبارہ شروع، علی نواز اعوان کے بعد ایک اور رکن اسمبلی پارٹی کو خیرباد کہہ گئے