محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی 

Nov 19, 2023 | 21:13:PM

(روزینہ علی )ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں موسم خشک اور سرد رہے گا،ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں موسم سرد رہے گا، صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گرد و نواح میں دھنداور سموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے، محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں موسم سرد رہے گا، ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں مو سم سرد اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو الوداع کہنے کا سلسلہ دوبارہ شروع، علی نواز اعوان کے بعد ایک اور رکن اسمبلی پارٹی کو خیرباد کہہ گئے

مزیدخبریں