(کومل اسلم) پنجاب کے دیگر اضلاع کے بعد لاہور اور ملتان کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا جبکہ طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ،ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز سکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
لاہور اور ملتان میں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ،سکولوں میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی برقرار رہے گی.
تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھلیں گے، فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں دفعہ144نافذ،پارٹی قیادت پریشان