کراچی: 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان،معراج اختر،عاجزجمالی) کراچی میں 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) 2024 کا آغاز ہوگیا، ائیڈیاز 2024 نمائش میں 550 سٹالز سجائے گئے۔
کراچی ایکسپو سینٹر 12 وین ائیڈیاز 2024 کے سلسلے میں سج گیا،ائیڈیاز 2024 نمائش میں 550 سٹالز سجائے گئے،پاکستان آرڈننس فیکٹری کے سٹال پر بھی جدید اسلحہ سجائے گئے ،اس موقع پر بریدنگ دیتے ہوئے پاکستان اوڈرنڈ فیکٹری کے سٹاف آفیسر چئیرمین عزیر خان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہتھیار جو مقامی طور پر تیار ہوئے ہیں وہ لائیں ہیں،ہم نے جدید ڈرون بھی تیار کئے ہیں،مارٹر گولے اور جدید راکٹ بھی تیار کرتے ہیں،ہم پاکستان میں تیار ہونے والے جدید اسلحہ کی نمائندگی کررہے ہیں،ہم نے وک ڈرون بھی تیار کیا ہے،جدید ڈی ایم آر رائفل ہتھیار بھی کررہے ہیں۔
پاک آرمی کی ملٹری ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کا سٹال توجہ کا مرکز رہا،پاک آرمی نے لیزر ٹیگنگ کمبڈ ٹریننگ متعارف کروادی،میجر سعید نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کاہ کہ ابتدائی ٹریننگ کے طور پر اس لیزر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے،اس ٹریننگ کے ذریعے جوان اپنا بچاو بہتر انداز میں کرسکتا،ہے،شرکاء نے بھی پاک آرمی کے لیزر ٹریننگ سٹال میں دلچسپی کا اظہار کیا،شہری لیزر گن کے ذریعے نشانہ بازی کرتے رہے۔
نیشنل ایرو سپیس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی جدید سسٹم نمائش کے لئے لائے ہیں،نیشنل ایرو اسپیس ٹیکنالوجی ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران اس موقع پر موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ این اے ایس ٹی پی ملکی دفاعی ضروریات کو بھی ہوتا کرتا ہے،ساتھ ہی ملکی ضروریات کے ساتھ مختلف دفاعی آلات برآمدات بھی کرتے ہیں،نیشنل ایرو سپیس ٹیکنالوجی پاکستان ائیر فورس کا ہی ایک ادارہ ہے،ہم جدید دفاعی ٹیکنالوجی ،سطح پر تیار کررہے ہیں،بہت سے ملک ہماری مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کی ہے،خصوصی طور پر گلف ممالک کی زیادہ دلچسپی ہے،این اے ایس ٹی پی برآمدات کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی لارہا ہے۔
اس دوران نمائش میں سٹارٹ اپ کے لیے خصوصی سٹال بھی سجائے گئے،انوویسٹا کے نمائندہ ربعیہ احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسٹ کے ساتھ انوویسٹا سروسز دے رہا ہے،سٹاٹ اپ شروع کرنے سے پہلے کی پلاننگ کرکے دیتےہیں،اس کے لئے دس مختلف شعبوں سے ملک بھر میں سروسز فراہم کرتے ہیں،ائیڈیاز نمائش میں پہلی بار اسٹاٹ اپ کے لئے بھی اسٹال سجائے گئے ہیں،ہم جو آپ سوچتے ہیں اس کی تعمیل کیسے ہوگی اس پر مدد کرتے ہیں،اپنا نیا کاروبار بہتر انداز میں شروع کرنے کی تعلیم بھی فراہم کرتے ہیں،پاکستان میں اسٹاٹ اپ بہت تیزی سے فروغ پارہے ہیں،وہ کہتے ہیں اپنے کاروبار میں ہی برکت ہےمگر اپنا کاروبار کیسے اور پلاننگ کیسے کریں وہ ہم سیکھاتے ہیں،سٹاپ اپ اور تعلیم کی ضرورت پر آگاہی دیتے ہیں۔
ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے ہال میں ٹینک حیدر دنیا بھر کے شائقین کی نگاہوں کا مرکز رہا ،ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا نے گاڑیوں کو بلٹ پروف بنانا بھی شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلحے کے زور پر ریاست سے کچھ نہیں منوایا جا سکتا: شرجیل میمن