ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوگئی

Oct 19, 2023 | 22:07:PM

(24 نیوز)ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوگئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ ستمبر 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا ،اگست 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا ،اگست کے مقابلے ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کا فائدہ ہونے لگا ،ستمبر میں تجارتی خسارہ میں کمی کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا استعفی آگیا

مزیدخبریں