مادھوری کےساتھ کام کا موقع ہاتھ سے نکلنے پرافسوس ہوا،عدنان شاہ ٹیپو 

وہ میری پسندیدہ اداکارہ ہیں،ان کے ساتھ فلم

Oct 19, 2024 | 14:54:PM
مادھوری کےساتھ کام کا موقع ہاتھ سے نکلنے پرافسوس ہوا،عدنان شاہ ٹیپو 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عدنان شاہ ٹیپو نے بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ہاتھ سے نکل جانے پرافسوس کا اظہارکیاہے۔ 

عدنان شاہ ٹیپو نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان فیصل قریشی نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی کہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ فلم "ڈیڑھ عشقیہ" میں کام کرنے کا موقع میری قسمت میں نہیں تھا، یہ کیا کہانی تھی؟،اس کے جواب میں عدنان شاہ ٹیپونے بتایا کہ میں نے فلم "ڈیڑھ عشقیہ" کے لیے کئی آڈیشن دیئے تھے، میں اس فلم میں نواب کا کردار ادا کرنے والا تھا جو بعد میں اداکار وجے راز نے ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کئی گھرانے بڑوں کو سلام نہ کرنے کوبرانہیں سمجھتے،صبافیصل

عدنان شاہ ٹیپو نے کہا کہ مجھے مادھوری ڈکشٹ بہت پسند ہیں اور میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا،میں فلم "ڈیڑھ عشقیہ" میں نواب کا کرداربھی  صرف اس لیے کرنا چاہتا تھا کہ مجھے مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا تھا۔