سینیٹ کا اجلاس ایک بار پھر موخر

Oct 19, 2024 | 18:09:PM

(عثمان خان) آئینی ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے باعث سینیٹ اجلاس ایک بار پھر موخرکر دیاگیا۔

 ذرائع کے مطابق سنیٹ کے اجلاس کا وقت چوتھی مرتبہ تبدیل کیاگیا،سینیٹ کا اجلاس ساڑھے 6بجے طلب کیا گیا تھا، تاہم اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت مکمل نہ ہونے کے باعث اجلاس کا وقت پھر تبدیل کردیا گیا،سینٹ کا اجلاس اب رات 8 بجے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:8سال کی رفاقت کے بعد عاقب جاوید نے راہیں جدا کر لیں

مزیدخبریں