کالج انتظامیہ اور مبینہ ذیادتی کے واقعہ پر ویڈیو بنانے والی خاتون کانسٹیبل نوکری سے فارغ

Oct 19, 2024 | 20:38:PM
کالج انتظامیہ اور مبینہ ذیادتی کے واقعہ پر ویڈیو بنانے والی خاتون کانسٹیبل نوکری سے فارغ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے غیر مصدقہ واقعے پر ویڈیو بنانے والی خاتون کانسٹیبل کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔  

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق گجرانوالہ میں تعینات پولیس کانسٹیبل کو کالج انتظامیہ اور مبینہ ذیادتی کے واقعات پر ویڈیو بنانے والی خاتون کانسٹیبل نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

 پولیس  حکام کے مطابق لیڈی کانسٹیبل عائشہ گجرانوالہ میں تعینات ہے،کانسٹیبل عائشہ نے فیک نیوز کے حق میں سوشل میڈیاپرویڈیو بیان جاری کیاتھا،پولیس یونیفارم میں عائشہ تعلیمی اداروں میں زیادتی کے واقعات معمول قرار دیتی رہی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر انکوائری کی گئی ۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل عائشہ کی ویڈیو سے جھوٹ پھیلا اور محکمہ کی بدنامی ہوئی،عائشہ کو نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب حکومت کی بے رحم پالیسی ، سینکڑوں پولیس ملازمین کے چولہے ٹھنڈے