مخصوص نشستوں کا کیس؛ چیف جسٹس پاکستان نے 8ججوں کی دوسری وضاحت جاری ہونے پر ڈپٹی رجسٹرار سے وضاحت مانگ لی

Oct 19, 2024 | 20:40:PM

(24نیوز)مخصوص نشستوں کے کیس میں 8ججوں کی دوسری وضاحت جاری ہونے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ڈپٹی رجسٹرار سے وضاحت مانگ لی ۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے ویب سائٹ منیجر سے بھی وضاحت مانگ لی،چیف جسٹس پاکستان نے ڈپٹی رجسٹرار، اسسٹنٹ رجسٹرار اور ویب ماسٹر سے وضاحت طلب کرلی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اوریجنل فائل جمع کئے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی؟ذرائع کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار کو وضاحت کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، عمران خان ملاقات کرنیوالے پارٹی رہنماؤں پر پھٹ پڑے

مزیدخبریں