(زوہیب بخاری) ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمنز نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی۔
پاکستان ویمنز نے جنوبی افریقہ ویمنز کو 13 رنز سے شکست دے دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمنز نے جنوبی افریقہ ویمنز کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
پاکستان ویمنز کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز منیبہ علی نے 45، کپتان فاطمہ ثناء نے ناقابلِ شکست 37 رنز بنائے اور ندا ڈار نے 29 جبکہ سدرا امین نے 28 رنز سکور کیے، جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیومی سیکھوکھونے نے 2 سیون لیوس اور انیری ڈرکسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز سکور کیے، جنوبی افریقہ کی جانب سے سیون لیوس نے ناقابلِ شکست 53، کپتان لورا وولوارڈٹ نے 36 اور چولی ٹیریون نے ناقابلِ شکست 30 رنز سکور کیے، پاکستان ویمنز کی جانب سے سعدیہ اقبال اور ناشرا سندھو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء انجرڈ ہوگئیں، کپتان فاطمہ ثناء دوسری اننگز میں دوران فیلڈنگ زخمی ہوئیں، ان کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست، افغانستان کی ون ڈے میں تاریخی فتح
واضح رہے کہ پاکستان کی جیت کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے، 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فائنل میچ بن گیا ہے، جنوبی افریقہ نے سیریز کا پہلا میچ 10 رنز سے جیتا تھا۔