بانی پی ٹی آئی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت نہ ہوسکی،کیس کی سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ اور ہوم سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کررکھا ہے، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرنا تھی،درخواست میں مقدمات کی تفصیلات فراہم حاصل کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور جلسہ، چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں کیلئے پیغام جاری کر دیا