پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس، سولر پینل کی مقامی طور پر تیاری کیلئے فنڈ کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا طویل اجلاس ہوا جس میں سولر پینلز کی مقامی سطح پر تیاری سمیت 7 پروگرام، 70 پراجیکٹس، 77 چیف منسٹر انیشی ایٹوز اور 770 سیکموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا ساڑھے 6 گھنٹے طویل جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں سینٹر پرویز رشید ، سینیٹر منسٹر مریم اورنگزیب ، صوبائی وزیر اطلاعات وثفافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزرا کرام چوہدری شافع حسین،مجتبیٰ شجاع الرحمن، خواجہ سلمان رفیق, خواجہ عمران نزیر، عاشق حسین کرمانی، رانا سکندر حیات بلال اکبر، صہیب ملک، ذیشان رفیق، سہیل شوکت بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین، چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
اجلاس میں تعلیم، صحت، زراعت، لائیو سٹاک روڈز سمیت دیگر شعبوں میں اہم فیصلے کیے گئے، ’ستھرا پنجاب ‘ وسط نومبر سے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑےصفائی کے جامع نظام کا نفاذ ہو گا، پنجاب کی 100 تحصیلوں میں 15اکتوبر تک ستھرا پنجاب کی لانچنگ کی جائے گی، دو ہفتوں میں 100 تحصیلوں میں آؤٹ سورس ماڈل کے تحت صفائی کے عمل کا آغاز ہو گا، ’ستھرا پنجاب‘ کے دوسرے فیز میں 15-نومبر مزید 34 تحصیلوں میں بھی آغاز ہو جائے گا۔
پنجاب میں سولر پینل کی مقامی طور پر تیاری کے لئے چیف منسٹر فنڈ فار سولر پینل پروڈکشن-مینوفیکچرنگ کی منظوری دی گئی، نومبر میں عوام کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پروگرام کے تحت سولر پینل ملنا شروع ہو جائیں گے، لاہور میں پاکستان کاپہلا سرکاری آٹزم سکول کا پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی، پنجاب میں 11ہزار کلومیٹر روڈز کی تعمیر و مرمت کی 482 سکیموں کا جائزہ بھی لیا گیا، جنوبی پنجاب کے 581 بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ شروع کرنے اور اگلے جنوری تک تکمیل کا ہدف دیا گیا، طلبہ کی ہیلتھ سکریننگ اور تھلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتالوں میں صفائی یقینی بنانے، نواز شریف کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سرگودھا اور نواز شریف کینسر ہسپتال کی تعمیر کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں، ہر شہر میں کارڈیالوجی علاج معالجے کی سہولیات یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا، علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس باڈی کیم پروگرام کی ڈیڈ لائن طلب کرلی۔
دریں اثنا 17 اضلاع کے دیہات میں خواتین کو 2 ارب کی لاگت سے 11 ہزار مویشی پالنے کے لئے دئیے جائیں گے، فارمرز کے لئے پنجاب کا پہلا لائیو سٹاک کارڈ اگلے ماہ لانچ ہوگا، 0 2 ہزار فارمرلائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے خوراک، ادویات اور آلات وغیرہ حاصل کر سکیں گے، سرکاری ویسٹ لینڈ پر ایگرو فارسٹری پراجیکٹ کی منظوری دی گئی، ایگرو فارسٹری پراچیکٹ کے تحت پیاز، آلو اور زیتون وغیرہ کاشت کیا جائے گا۔
اجلاس میں وائلڈ لائف تحفظ کےلئے پنجاب میں پہلی مرتبہ جنگلی حیات شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا، چھانگا مانگا میں ’ایکو ٹورازم‘ پراجیکٹ لانچنگ کا جائزہ لیا گیا، لاہور میں صوبہ کی پہلی ماڈل فش مارکیٹ بنانے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا، شرمپ فارمنگ ایکسپورٹ کی کیمپنی بنانے پر اتفاق کیا گیا، مظفرگڑھ میں 100 ایکڑ پر شریمپ پائیلث تجرباتی فارم کے بارے میں بریفننگ دی گئی، شریمپ فارمنگ کے لئے مخصوص ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی، شریمپ فارمنگ کے لئے ایریا 50 ہزار ایکڑ تک بڑھانے اور فارمر ٹرینگ کرانے، ویلیو ایڈڈ چین قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
لاہور اور ڈی جی خان میں پینگاسیوس (Pangasius) اور دیگر فش کےلئے ہیچری قائم کرنے کی منظوری دی گئی، پلانٹ فار پاکستان کی ڈرون کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، باڈی کیم پائلٹ پراجیکٹ شیخوپورہ میں شروع کر دیا گیا جس کے لئے 30 کیمروں سے آغاز کیا جائے گا، سمارٹ سیف سٹی کے دوسرے فیز کی تکمیل کی ڈیڈ لائن مارچ 2025 مقرر کردی گئی، شیخو پورہ میں داخلی خارجی راستوں کی نگرانی، فری وائی فائی، پینک بٹن بھی فنکشنل ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام شہروں میں ضرورت کے تحت کیمروں کی تعداد بڑھانے کی ہداہت کی، پنجاب کے مزید 9اضلاع میں دستک سروسز شروع کرنے کی منظوری دی گئی، پنجاب میں پہلی بار کاربن کریڈٹ سکیم کے اجراء کی منظوری دی گئی، جیو گرافک انفارمیشن سسٹم میپنگ کے ذریعے سموگ ایریا کی نشاندھی کا پر اجیکٹ بھی شروع کیا گیا، لیپ ٹاپ سکیم، انڈر گریجویٹ سکالر شپ پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہونہار بچوں کی فیس کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے پنجا ب کا پہلا فلم فنڈ قائم کر نے کی منظوری بھی دی، سی ایم سکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کا پہلا بیج مکمل ہونے پر وزیر اعلی مریم نواز نے روزگار کی فراہمی کے لئے اقدامات کی ہدایت جاری کی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تمام شہریوں میں میٹرو ٹریک کی جلد تکمیل کا حکم جاری کیا، مارگلہ تا جھیکا گلی ٹورسٹ گلاس ٹرین پروجیکٹ پر بریفننگ دی گئی، ماڈل ایگری مال کی تھری ڈی فوٹیج، ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور ساہیوال کے یونیفارم ڈیزائن کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں 35 ہزار سے زائد کسان کارڈز کاشتکاروں کو مل گئے، پنجاب میں پہلے فیز میں 7500 ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا فیصلہ کیا گیا، اگلے جون کی تکمیل پر اتفاق کیا گیا، چیف منسٹر ایگریکلچر گریجویٹ پروگرام کو متعلقہ یونین کونسل میں ہی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا، زرعی پیداوار کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، پنجاب میں کینولا کی کاشت بڑھانے کے لئے سرکاری اراضی کے استعمال کےلئےاقدامات پر غور کیا گیا، پہلے فیز کے 9 ہزار 509 گرین ٹریکٹر کی ڈیزائن اور دیگر امور کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد
گرین ٹریکٹر مخصوص فیچر،کلر اور نمبرسے بیچا نہیں جاسکے گا، 31 مارچ ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی، ایئر ایمبولینس کی لینڈ نگ کے لئے ایئر سٹرپ بنانےاور ریسکیو سروسز کی ضرورت کے تعین کے لئے میپنگ کا حکم جاری کیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ضرورت کا تعین کرکے ہر شہر میں ریسکیو ایمبولینس فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی، یونیورسٹی اور کالجر میں ریسکیو ٹریننگ کا دائرہ مزید بڑھانے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں 7 پروگرام، 70پراجیکٹس، 77 چیف منسٹر انیشی ایٹوز اور 770 سیکموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ 5 سال عوام کی خدمت کے لئے دئیے گئے، جلسے جلوس کے لئے نہیں، الحمدللہ! پنجاب ہر شعبے میں لیڈ لے رہا ہے۔