مخصوص نشستیں ؛ الیکشن کمیشن کا دوبارہ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

Sep 19, 2024 | 21:09:PM

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے  معاملے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں نئی متفرق درخواست دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی وضاحت کے تفصیلی جائزے کے بعد اہم فیصلے کرلیے ہیں، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں نئی متفرق درخواست دائر کرے گا جس  کے ذریعے سپریم کورٹ سے رہنمائی طلب کی جائے گی کہ جب قانون موجود ہے کہ اب مخصوص نشستیں الاٹ نہیں کی جا سکتیں تو فیصلے پر عملدرآمد کیسے ہو۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں قانونی رائے اور سپیکر قومی اسمبلی و پنجاب اسمبلی کے خطوط کا جائزہ لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے روکتا ہے، سپریم کورٹ بتائے فیصلے پر تکنیکی طور پر کیسے عملدرآمد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:اروشی روٹیلا بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کیساتھ تعلقات پر کھل کر بول پڑیں

مزیدخبریں