ہم ایسا قانون نہیں بنائیں گے، جو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ٹارگٹ کرے: بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم ایسا قانون نہیں بنائیں گے، جو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ٹارگٹ کرے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ایسا قانون نہیں بنائیں گے، جو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ٹارگٹ کرے، ایسا قانون بنائیں گے جس سے عوام کو فائدہ اور انصاف ملے، میں نے کہا تھا آئینی عدالت ہو یا سپریم کورٹ منصور علی شاہ چیف جسٹس ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جو عدالتی نظام ہے کیا یہ بالکل درست ہے؟ افتخار چوہدری ہوں، گلزار یا ثاقب نثار ہوں، انہوں نے عدلیہ کو سیاست زدہ کیا، کبھی یہ ٹماٹر کی قیمتیں طے کرنے نکل جاتے ہیں تو کبھی ڈیمز بنانے نکل جاتے ہیں، آرٹیکل 8 کی ترمیم میں شخصیات، ملٹری انسٹالیشن کا ذکر تھا، اور دنیا بھر کے قوانین کا ذکر تھا، میں سمجھا کہ ترمیم میں ایکٹیوڈیوٹی کا پروٹیکشن ڈالیں تاکہ شہری کو تحفظ ملے، آرٹیکل 8 کی ترمیم کو نکلوا دیا تھا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جے یو آئی ہمارے ساتھ بیٹھتی ہے تو آئینی ترمیم میں مزید بہتری لا سکتے ہیں، ہم خوف یا مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، ہم نے یہ گیم اور فلم پہلے بھی دیکھی ہے کچھ لوگ اس معاملے پر سیاست کررہے ہیں، آئین کی حفاظت کے لیے جے یو آئی کا اتنا ہی کردار ہے جتنا پیپلز پارٹی کا ہے، کامران مرتضیٰ کا ماضی مجھے نہیں معلوم، کامران مرتضی، مرتضیٰ وہاب سے فون پر بات کرلیتے تو مس کمیونی کیشن نہ ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: نکاح نامہ طلب کرنے پر 2 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کامران مرتضیٰ نے جو اعتراض اٹھایا اسے قبول کیا مخالفت نہیں کی، کوئی مجبوری تھی نہ کوئی ڈر نہ خوف تھا، مولانا نے بھی بلا خوف سیاست کی ہے۔