پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی کٹ آف ایلڈ 30 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) شرح سود میں مزید کمی کا اشارہ مل گیا، پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی کٹ آف ایلڈ 30 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 3 سال مدت کے بانڈز کی کٹ آف ایلڈ مارچ 2022 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی، 3 سالہ بانڈز کی کٹ آف ایلڈ میں 335 بیسز پوائنٹس کمی سے 12.9 فیصد تک گرگئی، 5 سالہ بانڈز کی کٹ آف ایلڈ نومبر 2022 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی، 5 سالہ بانڈز کی کٹ آف ایلڈ 190 بیسز پوائنٹس کی کمی سے 13.4 فیصد تک گر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر
سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ نیلامی نے 13.98 فیصد کی کٹ آف ایلڈ کے ساتھ 2 سالہ بانڈز بھی پیش کیے گئے، حکومت نے 200 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 83.3 ارب روپے پی آئی بیز نیلام کئے۔