پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی کٹ آف  ایلڈ 30 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

Sep 19, 2024 | 23:34:PM

(24 نیوز) شرح سود میں مزید کمی کا اشارہ مل گیا، پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی کٹ آف  ایلڈ 30 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 3 سال مدت کے  بانڈز کی کٹ آف ایلڈ مارچ 2022 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی، 3 سالہ بانڈز کی کٹ آف ایلڈ میں  335 بیسز پوائنٹس کمی سے 12.9 فیصد تک گرگئی، 5 سالہ بانڈز کی کٹ آف ایلڈ  نومبر 2022 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی، 5 سالہ بانڈز کی کٹ آف ایلڈ  190 بیسز پوائنٹس کی کمی سے 13.4 فیصد تک گر گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر

سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ نیلامی نے 13.98 فیصد کی کٹ آف ایلڈ  کے ساتھ 2 سالہ بانڈز بھی پیش کیے گئے، حکومت نے 200 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 83.3 ارب روپے پی آئی بیز نیلام کئے۔

مزیدخبریں