ایک صوبے میں 2 قانون،حیدر آبا د میں آٹا سستا، کراچی میں مہنگا ہو گیا 

Apr 20, 2024 | 00:03:AM
ایک صوبے میں 2 قانون،حیدر آبا د میں آٹا سستا، کراچی میں مہنگا ہو گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) سندھ میں مختلف شہروں کیلئے مختلف قانون چلنے لگے ، حیدر آباد میں آٹا سستا  جبکہ کراچی میں مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں کمشنر نے آٹا مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،جبکہ حیدر آباد میں آٹا سستا کیا گیا ہے، چیئر مین ہول سیلرز ایسوسی ایشن  عبدالعروف کا کہنا ہے کہ متعددبار کمشنر کراچی سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہےکراچی میں آٹے کی سرکاری قیمت   123 روپے  فی کلو ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں آٹے کا ہول سیل ریٹ 103 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 108 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، حیدر آباد میں چکی  آٹے کی ہول سیل قیمت 111 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 116 روپے فی کلو مقرر کی گئی،ڈی سی نے دکانداروں بشمول فلور مل مالکان اور فلور ملوں کو مقررہ سرکاری قیمتوں پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا ہے،سرکاری قیمت پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈغیر ملکی سرمایہ کاری