(24نیوز) راولپنڈی میں تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے بحریہ فیز ون میں فلیٹ میں پارٹی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ فیز 1 بحریہ 1 ایکسٹینشن بلاک A فلورکے فیلٹ میں پیش آیا۔ فلیٹ ثاقن نامی شخص کی ملکیت تھا۔ملزم وقار نے اپنے دوست سے عارضی طور پر فلیٹ لیا تھا۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ لڑکی کی شناخت حنا خان کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولہ حںا خان کو ملزم وقار نے دوران پارٹی فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔