محمد اورنگزیب کی نائب امریکی وزیر خزانہ بین الاقوامی فنانس سے ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

Apr 20, 2024 | 13:06:PM

(وقاض عظیم)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی نائب امریکی وزیر خزانہ بین الاقوامی فنانس برینٹ نیمین سے ملاقات  ہوئی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
 وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے اسٹینڈ بائی پروگرام بارے آگاہ کیا ،وزیر خزانہ نے ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے  کے حوالے سےبریف کیا ،وزیر خزانہ نے سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کرنے بارے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے کرادر پر بھی بریفنگ دی  گئی،وزیر خزانہ نے بجٹ کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی، ضمانت کنفرم ہو گئی

مزیدخبریں