(24 نیوز)امریکی میڈیا نے ایران کے شہر اصفہان پر اسرائیل کے حملے کی اطلاعات کے بعد سیٹلائٹ تصاویر پر مبنی رپورٹ جاری کردی۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے شہر اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں ہے،سیٹلائٹ تصاویر میں اصفہان ایئربیس پر کوئی وسیع نقصان نہیں دیکھا گیا۔ امریکی میڈیا کا مزید کہناتھا کہ زمین میں بڑاگڑھا پڑا نہ ہی کوئی عمارت تباہ دکھائی دی،تباہی کے نشانات نہیں، جلنے کے نشانات کی تحقیقات جاری ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایئربیس پر جلنے کے نشانات کی جانچ کیلئے اضافی سیٹلائٹ امیجز کی ضرورت ہوگی،ایرانی ایف 14 جیٹ اصفہان ایئربیس پر موجود نہیں تھے جو اکثر وہاں ہوتے ہیں۔
ادھر ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اصفہان کے فوجی اڈے پر فوجی ریڈار ممکنہ اہداف میں سے ایک تھا،مبینہ حملے سے صرف دفتر کی کئی عمارتوں کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا؟ حقائق سامنے آ گئے