پی پی 32گجرات: پرویز الٰہی اور موسیٰ الٰہی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات میں چودھری سالک حسین کی چھوڑی ہوئی نشست پر کل الیکشن ہو گا جس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور چوھدری موسیٰ الٰہی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 32 میں مسلم لیگ ق کی سیٹ پر چوہدری موسیٰ الٰہی( جو سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے ہیں ) الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی الیکشن لڑ رہے ہیں،ضمنی الیکشن 2024 میں چودھری پرویز الٰہی اور چودھری موسیٰ الٰہی کے درمیان ہائی ولٹیج مقابلہ سمجھا جا رہا ہے ۔
یاد رہے کہ یہ چوہدری سالک حسین کی طرف سے چھوڑی ہوئی نشست ہے جس پر چوہدری خاندان آ پس میں ایک بار پھر پنجا آزمائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : جعلی حکمرانوں کو حکومت کرنے نہیں دینگے،مولانا فضل الرحمان