ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس کتنی ہوگی؟

Apr 20, 2025 | 13:43:PM

(ویب ڈیسک) ملائیشیا جانے کے خواہش مند افراد کے لیے اہم خبرآگئی۔

پاکستانی شہری بطور سیاح ملائیشیا جانے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنے کے پابند ہیں کیونکہ اس کے بغیر ایئرپورٹ پہنچنے کی صورت میں انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

ملائیشین قوانین کے مطابق پاکستانی شہری 6 ماہ کی میعاد کے ساتھ ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں پاکستانی پاسپورٹ کے سوانحی معلومات کے صفحے کی ڈیجیٹل کاپی، درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت، واپسی کا ٹکٹ اور ملائیشیا کے سفر کی مدت کے لیے فنڈز کا ثبوت درکار ہوگا۔

سیاحوں کے لیے ملائیشیا کے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے، 19 اپریل 2025 تک ایک رنگٹ 62.92 روپے کے برابر ہے اس طرح الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا کی قیمت 1,258 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈاداکارہ وانی کپورنے فوادخان کوپسندیدہ اداکار قرار دیدیا

درخواست دہندگان سروس چارجز کے علاوہ ویزا پروسیسنگ فیس بھی ادا کریں گے جو 105 رنگٹ ہے،درخواست دہندگان ایک درست ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ای ویزا پروسیسنگ فیس ادا کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں