موسم گرما کی تعطیلات: محکمہ سکول ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ سے منظوری مانگ لی

Apr 20, 2025 | 15:38:PM
موسم گرما کی تعطیلات: محکمہ سکول ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ سے منظوری مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو کے خطرے کے باوجود یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات شروع کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سے منظوری مانگ لی۔

پنجاب بھر میں رواں موسم گرما کے دوران غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ ہے،تاہم اس کے باوجود محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے قبل از وقت تعطیلات کے بجائے سالانہ کیلنڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی ہے۔

سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو کاکہناہے کہ متوقع ہیٹ ویو کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیاں طے شدہ وقت سے پہلے شروع ہو سکتی ہیں،تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:آبادی میں مسلسل کمی،جاپان میں معمر افراد کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں صوبائی حکومت نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے سکولوں کے اوقات پہلے ہی مختصر کر دیئے تھے،سکولوں کے اوقات میں 30 منٹ کی کمی 7 اپریل سے لاگو ہوئی اور یہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گی،سکول اب صبح 7:30 بجے کھلتے ہیں اور بند ہونے کے اوقات سنگل اور ڈبل شفٹوں کے لیے ایڈجسٹ کیے گئے ہیں۔