(ویب ڈیسک)معروف اداکار عمران اشرف اور بھارتی گلوکار و اداکار جسی گِل کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبر گردش کر رہی ہے کہ دونوں ایک بین الاقوامی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
فلم کا نام اور دیگر تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں لیکن دونوں فن کاروں کے مداح یہ خبر سن کر خوش ہیں اور دونوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں،مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ جنوبی ایشیا کے مزید اداکاروں کے لیے بھی عالمی سنیما تک رسائی کے دروازے کھول سکتا ہے۔
34سالہ عمران اشرف نے 2011ء میں ڈرامہ سیریل "وفا کیسی، کہاں کا عشق" میں معاون اداکارکاکردارکرکے اداکاری کا سفر شروع کیاتھا جس کے بعد درجنوں ڈراموں میں معاون کردار نبھائے لیکن سال 2016 ءمیں نشر ہونے والے ڈرامے "دل لگی" سے ان کی مقبولیت کاسفر شروع ہوا،اس کے بعد سال 2018 میں وہ ڈرامہ"دل موم کا دیا" میں اداکارہ حرا مانی کے ساتھ جلوہ گر ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ،کوریوگرافر توصیف شاہ زخمی
عمران اشرف کو بطور ہیرو2018ء میں آن ایئرہونے والی ڈرامہ سیریل "رانجھا رانجھا کردی" نے سپر اسٹارزکی فہرست میں شامل کردیا،اس ڈرامہ میں انہوں نے ذہنی طور پر کمزور لڑکے بھولے کا کردار نبھایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:" گاڈ فادر" اور"ہائوس فل"کے اداکار جان ایپریا کا 83 برس کی عمر میں انتقال
ڈراموں میں بطور ہیرو آنے کے بعد عمران اشرف نے 2022 ءمیں اپنی پہلی فلم "دم مستم" میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے،آج کل وہ ایک نجی ٹی وی پر مزاحیہ پروگرام کی میزبانی بھی کررہے ہیں۔