بلاک بسٹر پاکستانی فلم"دی لیجنڈ آف مولا جٹ" آئندہ ماہ بھارت میں بھی ریلیز ہوگی

میگا ہٹ  پاکستانی فلم 20 ستمبر کو بھارتی سینما گھروں میں پیش کی جائے گی،بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کا دعویٰ

Aug 20, 2024 | 11:51:AM
بلاک بسٹر پاکستانی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکار فواد خان اورماہرہ خان کی بلاک بسٹر پاکستانی فلم"دی لیجنڈ آف مولا جٹ" آئندہ ماہ بھارتی سینما گھروں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میگا ہٹ  پاکستانی فلم بھارتی شائقین کے لیے 20 ستمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی،رپورٹ کے مطابق" دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کو بھارت میں ممکنہ طور پر زی اسٹوڈیوز ریلیز کرے گا،دوسری طرف پاکستان دشمن انتہاپسند پاکستانی فلم "دی لیجنڈ آف  مولا جٹ" کو بھارت میں ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔

"د ی لیجنڈ آف مولا جٹ " کے مرکزی کرداروں میں فواد خان اور ماہرہ خان کے علاوہ حمزہ علی عباسی،عمائمہ ملک،گوہررشید،فارس شفیع،شفقت چیمہ، نیئراعجاز،صائمہ بلوچ،علی عظمت،بابرعلی،ریشم،راحیلہ آغااوردیگر فنکارشامل ہیں،بلال لاشاری اس فلم کے ہدایتکار اورعمارہ حکمت فلم کی پروڈیوسرہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی کاکراچی میں باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ پراظہار تشویش

 "دی لیجنڈآف مولا جٹ" 2022 میں پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی  اور اس نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی، یہ فلم 1979ء کی ہٹ فلم "مولا جٹ "کا ری میک ہے جس میں سلطان راہی  نے مولاجٹ اور مصطفیٰ قریشی نے نوری نت کاکردارکیاتھاجبکہ ری میک میں فواد خان نے مولاجٹ اورحمزہ علی عباسی نے نوری نت کاکردار بہت خوبصورتی سے کیاہے۔