باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ پر زارا نور عباس کا اظہاربرہمی

اداکارہ سجل علی،مریم نفیس اور دیگر شوبز ستاروں نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے

Aug 20, 2024 | 12:17:PM
باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ پر زارا نور عباس کا اظہاربرہمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ زارا نور عباس  کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ پر پھٹ پڑیں۔

معروف اداکارہ نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی  جس کے کیپشن میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا "موٹرسائیکل پر بٹھا کر ہراساں کرنے والوں کی ایک اور نسل کو بڑھایا جارہا ہے ۔"

زارا نورعباس  نے مزید لکھا"بچے کٹھ پتلی ہوتے ہیں جو ان کے سامنے کیا جائے وہ وہی اپناتے ہیں اور یہ بائیک پر بیٹھا شخص اس بچے کے لیے مثال بن رہا ہے۔"

معروف اداکارہ نے شدید غصے میں کہا کہ کاش مجھے قتل کی اجازت ہوتی, زارانورعباس کے علاوہ اداکارہ سجل علی،مریم نفیس اور دیگر شوبز ستاروں نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلاک بسٹر پاکستانی فلم"دی لیجنڈ آف مولا جٹ" آئندہ ماہ بھارت میں بھی ریلیز ہوگی

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں موٹرسائیکل پر بچے کو لے کر گھومنے والے شخص نے گلی میں چلتی ہوئی ایک باحجاب خاتون کو دن دیہاڑے  ہراساں کیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ویڈیو میں ملزم کا چہرہ نظر آنے کے باوجود اسے گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔