ایلون مسک نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا

ٹرمپ کے بیان پر ایلون مسک کا بیان سامنے آگیا

Aug 20, 2024 | 15:15:PM
ایلون مسک نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی ارب پتی اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ میں خدمت کرنے کے لئے تیار ہوں، ٹویٹر پیغام میں ایلون مسک نے اے آئی سے تیار کردہ اپنی ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں وہ "محکمہ حکومتی کارکردگی" کی تختی کے ساتھ پوڈیم پر کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں  کہا تھا کہ اگر وہ صدارتی انتخابات جیت جاتے ہیں تو وہ ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے پر غور کریں گے۔

ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے کے حوالے سے جب سابق صدر سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ایک بہت ذہین آدمی ہیں، میں یقینی طور پر کروں گا، وہ ایک شاندار آدمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع

واضح رہے کہ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان حال ہی میں انٹرویوز  میں تفصیل سے بات ہو چکی ہے , مزید یہ کہ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی ٹرمپ کے لئے یہ حمایت ان کے الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لیے 7,500 ڈالر کے ٹیکس کریڈٹ پر تنقید کے بعد سامنے آئی ہے۔