فلم"پٹھان" کی کامیابی پرشاہ رخ خان نے کیا تحفہ دیاتھا؟جان ابراہم نے بتادیا

بالی ووڈ کے کنگ نہ صرف ذہین بلکہ دوسروں کا خیال رکھنے والے عمدہ شخص ہیں

Aug 20, 2024 | 15:55:PM
فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلم" پٹھان" کی کامیابی پربالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے  جان ابراہم کو کیا تحفہ دیاتھا؟تحفے کی تفصیل سامنے آگئی۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہم نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیاہے  کہ شاہ رخ خان نے اپنی فلم " پٹھان" کی غیرمعمولی کامیابی کے بعد انہیں ایک قیمتی بائیک تحفے میں دی تھی۔

جان ابراہم نے اس تحفے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان نے مجھے کہا کہ آجاؤ پارٹی کرتے ہیں، اپنی پکچر چل رہی ہے اور اچھی اوپننگ ملی ہے جس پر میں نے شاہ رخ خان کو جواب دیا کہ نہیں مجھے سونا ہے،شاہ رخ  خان میرے جواب پر حیران رہ گئے اور پوچھا کہ کیا؟ سونا ہے؟ میں نے کہا کہ جی مجھے سونا ہے جس پر شاہ رخ نے پوچھا کہ تمہیں کیا تحفہ چاہیے؟ میں نے کہا کہ بائیک دے دیں،میرے جواب کے کچھ روز بعد ہی شاہ رخ خان کی جانب سے ایک بائیک کا تحفہ مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فلم "انڈیاناجونز اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم " میں پہناگیا فیڈورا ہیٹ 6 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں نیلام

جان ابراہم نے مزید کہا کہ میرا شاہ رخ خان سے محبت اور احترام کا رشتہ ہے،میں نے جب  کیرئیر کا آغاز کیا تو ماڈلنگ کے ایک مقابلے میں شرکت کی جس کے جج شاہ رخ خان تھے اور "پٹھان "میں شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، شاہ رخ نہ صرف ذہین بلکہ دوسروں کا خیال رکھنے والے عمدہ شخص ہیں۔