بلوچستان کے ضلع خاران سے پولیو کیس کی تصدیق

Aug 20, 2024 | 21:47:PM

(بابرشہزاد ترک) بلوچستان کے ضلع خاران سے پولیو کیس کی تصدیق ہو گئی۔ 

نیشنل ای او سی کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران سے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال اب تک پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی، خاران میں 23  ماہ کی بچی میں پولیو وائرس پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے 7ملزمان گرفتار،1500سے زائد پاسپورٹ برآمد

نیشنل ای او سی کا مزید کہنا ہے کہ 9 سے 15 ستمبر ملک بھر کے مخصوص اضلاع میں پولیو مہم شروع کی جارہی ہے، والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

مزیدخبریں